ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

دہری شہریت ،شہباز گل کی واپسی سے پاکستان اور امریکہ کیلئے کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے

datetime 6  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف سے وابستہ شہباز گل کی امریکہ واپسی اور ان کے امریکی شہر ی ہونے کے دعویٰ سے پاکستانی حکومت اور امریکی انتظامیہ کیلئے متعدد سوالات اٹھادیئے ہیں جبکہ اسلام آباد کی عدالت سے انہیں چند دنوں کیلئے امریکہ آنے کی اجازت کے عدالتی حکم کے بارے میں بھی خدشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

جنگ اخبار میں عظیم ایم میاں کی خبر کے مطابق شہباز گل نے امریکہ واپسی پر ڈاکٹر شہباز گل کے نام سے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے مؤقف کی حمایت میں پیغامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس میں پاکستانی فوج کے لئے بھی تنقید فی الحال پوشیدہ نظر آئی ہے ۔ شہباز گل کے بارے میں ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ امریکہ میں پی ٹی آئی کے فارن ایجنٹ کے طور پر کام کرسکیں گے یا تعلیمی ادارے کی ملازمت کریں گے یا پھر وہ پاکستان جاکر اپنے خلاف زیرسماعت مقدمہ کی تاریخ پر حاضر ہوں گے۔ تاہم شہباز گل کی امریکہ واپسی نے پاکستان کی حکومت اور امریکی انتظامیہ دونوں کے لئے دہری شہریت کے حوالے سے بعض وضاحت طلب سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے دنوں میں سائفر کے حوالے سے امریکہ کے خلاف عمران حکومت کے خلاف امریکی سازش اور امریکہ مخالف بیانات پر مبنی مہم اور عوام کو امریکہ کے خلاف مشتعل کرنے کی پالیسی اور حکمت عملی کے دوران شہباز گل پی ٹی آئی کی ترجمانی کرتے رہے ہیں ۔

وہ عمران خان کے ترجمان اور مشیروں کی ٹیم کا نمایاں حصہ تھے۔ غیرممالک میں جاکر امریکہ مخالف بیانات اور سرگرمیوں سے امریکی شہریت کے حصول کے وقت اٹھائے گئے حلف وفاداری کی خلاف ورزی ہوتی ہے جس کے مطابق امریکی شہری کیلئے امریکہ کے قومی مفادات کی حفاظت اور امریکہ کی خاطر ہتھیار اٹھانے کا حلف اٹھایا جاتا ہے۔

شہباز گل کےامریکہ مخالف بیانات اور عمران خان کی ترجمانی کا ریکارڈ موجود ہے جبکہ غیر ممالک میں جاکر امریکہ کےقومی مفاد کے خلا ف سرگرمیوں، بیانات اور امریکہ کے خلاف مہم کرنے والوں کو امریکہ میں واپسی پر روکے جانے کا ریکارڈ موجود ہے لہٰذا یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا شہباز گل کے امریکہ مخالف بیانات اور سرگرمیوں کا امریکی حکومت نے نوٹس نہیں لیا اور امریکہ کی حمایت کرنے اور امریکی شہریت کے لئے اٹھائے گئے حلف کی خلاف ورزی پر کوئی کارروائی ہو گی؟

یا پھر شہباز گل کی اینٹی امریکن بیانات، ترجمانی اور امریکہ مخالف عمران حکومت اور پی ٹی آئی سے وابستگی کا کام کسی کی اجازت یا حکمت عملی کے تحت امریکی مفادات کے عین مطابق تھا۔ اس بار ے میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ امریکی پاسپورٹ پر درج اہم ہدایات میں دہری شہریت کے حوالے سے واضح طور پر یہ درج ہے کہ دہری شہریت کے حامل امریکی شہری جب اپنے آبائی ملک میں داخل ہوں گے تو ان کا آبائی ملک اپنے شہری کے طور پر ان پر اپنے قوانین کا اطلاق کر سکتا ہے۔

امریکی پاسپورٹ میں درج اہم انفارمیشن کے پیرا نمبر14میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایک سے زائد سٹیزن شپ کے حامل افراد کے لئے اس ملک میں امریکی سفارتخانے کو امریکی قونصلر پروٹیکشن سروس کی فراہمی میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…