روس کے نئے وزیراعظم نے عہدہ سنبھال لیا یہ کون ہیں اور روسی صدر نے ان کی حمایت کا کیوں اعلان کیا تھا ماسکو (این این آئی)روسی پارلیمنٹ نے صدر ولادیمیر پوٹن کے نامزد کردہ میخائل میشْوسٹِن کو بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب کر لیا ہے۔ صدر پوٹن ملک میں اہم سیاسی اصلاحات کر رہے ہیں۔روسی میڈیارپورٹس کے مطابق صدر پوٹن نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے میخائل میشْوسٹِن کا نام پیش کیا تھا، جسے روسی پارلیمان نے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا۔ 53 سالہ مِشْوسٹن کو پارلیمان کے 424 اراکین میں سے 383 کی حمایت حاصل رہی جب کہ ان کے خلاف کوئی ووٹ نہیں پڑا۔ اس انتخاب میں 41 اراکین نے اپنے ووٹ کا حق محفوظ رکھا۔پارلیمان کی جانب سے منظوری کے بعد صدر پوٹن نے بھی مِشْوسٹن کے بطور وزیراعظم عہدہ سنبھالنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ۔ مِشْوسٹن نے جلد ہی اپنی کابینہ کے ناموں کا اعلان کرنے کا کہا ہے۔
ماسکو (این این آئی)روسی پارلیمنٹ نے صدر ولادیمیر پوٹن کے نامزد کردہ میخائل میشْوسٹِن کو بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب کر لیا ہے۔ صدر پوٹن ملک میں اہم سیاسی اصلاحات کر رہے ہیں۔روسی میڈیارپورٹس کے مطابق صدر پوٹن نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے میخائل میشْوسٹِن کا نام پیش کیا تھا، جسے روسی پارلیمان نے… Continue 23reading روس کے نئے وزیراعظم نے عہدہ سنبھال لیا یہ کون ہیں اور روسی صدر نے ان کی حمایت کا کیوں اعلان کیا تھا ماسکو (این این آئی)روسی پارلیمنٹ نے صدر ولادیمیر پوٹن کے نامزد کردہ میخائل میشْوسٹِن کو بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب کر لیا ہے۔ صدر پوٹن ملک میں اہم سیاسی اصلاحات کر رہے ہیں۔روسی میڈیارپورٹس کے مطابق صدر پوٹن نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے میخائل میشْوسٹِن کا نام پیش کیا تھا، جسے روسی پارلیمان نے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا۔ 53 سالہ مِشْوسٹن کو پارلیمان کے 424 اراکین میں سے 383 کی حمایت حاصل رہی جب کہ ان کے خلاف کوئی ووٹ نہیں پڑا۔ اس انتخاب میں 41 اراکین نے اپنے ووٹ کا حق محفوظ رکھا۔پارلیمان کی جانب سے منظوری کے بعد صدر پوٹن نے بھی مِشْوسٹن کے بطور وزیراعظم عہدہ سنبھالنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ۔ مِشْوسٹن نے جلد ہی اپنی کابینہ کے ناموں کا اعلان کرنے کا کہا ہے۔