ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی

datetime 14  اگست‬‮  2020

غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی

کراچی (این این آئی)غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں7کروڑ30لاکھ ڈالرز کی کمی ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 7اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر19ارب51کروڑ83لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔اس دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر12ارب46کروڑ93لاکھ ڈالر اورکمرشل بینکوں کے ذخائر7ارب4کروڑ90لاکھ ڈالرزرہ گئے۔