پیر‬‮ ، 09 جون‬‮ 2025 

گلبرگ ٹاؤن میں جماعت اسلامی اور پی پی کے کارکنان گتم گتھا، پولنگ عملے پر بھی تشدد

datetime 15  جنوری‬‮  2023

گلبرگ ٹاؤن میں جماعت اسلامی اور پی پی کے کارکنان گتم گتھا، پولنگ عملے پر بھی تشدد

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے گلبرگ ٹاؤن کی یوسی 2 میں جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان آپس میں گتم گتھا ہوگئے ہیں۔کارکنان نے پولنگ اسٹیشن کے اندرگھس کے بیلٹ باکس توڑدیئے اور پولنگ عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس تماشا دیکھتی رہی۔