ملک بھر میں نادرا دفاترہفتہ کو بھی کھولے رکھنے کا اعلان
اسلام آباد (این این آئی)عام عوام کی آسانی اور سہولت کے پیش نظر ہفتہ کو بھی ملک بھر میں نادرا دفاتر کھولے رکھنے کا فیصلہ کرلیاگیا ۔ ترجمان نادرا کے مطابق ہفتہ کو نادرا دفاتر کی چھٹی ختم کر دی گئی،اب ہفتہ کو معمول کے مطابق مقررہ اوقات پر نادرا دفاتر کھلے رہیں گے۔