پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

شاداب کو کریز پر آکر سلیوٹ کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران کریز پر آ کر شاداب خان کو سلیوٹ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملتان کی مقامی پولیس نے محمد وقاص نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے

۔پولیس کے مطابق محمد وقاص نے شاداب خان سے ملاقات کے بعد ہجوم کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی تاہم اس کو بائونڈری لائن پر پکڑ لیا گیا تھا جس کے بعد اس کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکشن 188 سی آر پی سی کے تحت ملزم کو زیادہ سے زیادہ 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ دفعہ 452 کے تحت ملزم کو جرمانے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 7 سال تک قید ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ایک تماشائی پاکستان کی بیٹنگ کے دوران میدان میں آگیا تھا، کریز پر موجود شاداب خان کو سلیوٹ کیا، جس کے بعد آل رائونڈر نے اس کو گلے لگایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…