آپ عملی انسان ہونے کے ساتھ ساتھ تخیلاتی دنیا میں پاؤں پسارے رہتے ہیں‘ آپ کی شخصیت غیر معمولی ہے اور بہترین حافظے کے ساتھ آپ عمدہ ذہن کے بھی مالک ہیں۔ آپ مستقل مزاج‘ متکبر اور نئے تجربات کی خواہش رکھتے ہیں‘ان صفات کے باجود آپ میں جھجک اور شرم کا عنصر ضرورت سے زیادہ ہے۔ بسااوقات آپ بوکھلاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آپ میں کچھ ایسی خامیاں بھی ہیں جس کی وجہ سے آپ کی ازدواجی زندگی میں پیچیدگیاں پائی جاتی ہیں‘ آپ کے غرور اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے آپ پر کوئی رائے مسلط کرنا ممکن نہیں۔
اخروٹ(Walnut) کی اہم خصوصیات :ولولہ انگیزی!
آپ کی شخصیت خود خیز اور غیر معمولی ہے‘ آپ ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں۔ ان خصوصیات کی موجودگی میں کوئی بھی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ آپ کا اگلا قدم کیا ہو گا۔ اپنے مقاصد کے حصول میں آپ کا رویہ جارحانہ اور بے رحمانہ ہو سکتا ہے‘ اس کے باوجود آپ وسیع النظر اور عالی مرتبت بھی ہیں۔ آپ اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کے عادی ہیں‘ اس لئے آپ ایک مشکل رفیق ثابت ہو سکتے ہیں۔ آپ کی شخصیت قابل ستائش ہے لیکن آپ کو بہت کم پسند کیا جاتا ہے۔
جوزشاہ بلوط(Chestnut)کی اہم خصوصیات:وفاشعاری!
آپ انتہائی جاذب نظر ہو سکتے ہیں۔ آپ پیدائشی سیاستکار ہیں اور آپ کی خوداعتمادی آپ کی کامیابیوں کی ضمانت بنی رہتی ہے جس سے آپ اپنے مخالفین کو قائل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آپ زندگی میں ایک بار محبت کے قائل ہیں اسلئے محبت کے چناؤ میں کم ہی غلطی کر سکتے ہیں لیکن درست رفیق کی تلاش میں آپ بہت وقت گنوا چکے ہوتے ہیں۔نیز آپ کی حسن انصاف بہت تیز ہے اور آپ انصاف کرنے میں بہت کم غلطی کرتے ہیں۔
دیودار یا زیتونی قبیلہ(Ash) کی اہم خصوصیات:بلند نظری!
آپ کی شخصیت غیر معمولی طورپر پسندیدہ ہے اور بہت پرجوش اور زندہ دل بھی تاہم آپ تنقید برداشت نہیں کرتے اوربعض اوقات اسے اپنی انا کا مسئلہ بنا لیتے ہیں۔ آپ بلند حوصلہ اور ذہین ہیں اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ‘ساتھ ہی آپ قابل اعتماد ٗ وفادار عاشق بھی ثابت ہو سکتے ہیں ۔ ان خصوصیات کے باوجود آپ کو اپنے احساسات اور جذبات پر حد درجہ کنٹرول ہے اور بسااوقات آپ دل کے بجائے دماغ سے فیصلہ کرتے ہیں۔ آپ معاہدوں کی پاسداری کے قائل ہیں اور رفیق حیات سے وفادار رہتے ہیں۔
ممرز ٗ آلوش(Hornbeam) کی اہم
خصوصیات: عالی ذوق!
آپ کو قدرت نے عمدہ حسن عطا کیا ہے اور اپنے حسن کی نگہداشت بھی عمدگی سے کرتے ہیں۔ آپ انا پرست ہیں اور بعض اوقات اپنے آپ کو ناقابل اعتماد ثابت کر بیٹھتے ہیں تاہم آپ متوازن زندگی گزارتے ہیں ‘آپ کو نہایت جذباتی رفیق کی تلاش رہتی ہے لیکن کبھی کبھی آپ اپنے آپ سے بھی مطمئن نہیں ہوتے ۔اس لئے اپنی ازدواجی زندگی میں الجھنوں کا شکار رہتے ہیں۔ آپ کی قوت مخیلہ بہت تیز ہے اور محبت کے جوش میں آپ ایسے خیالی محبوب کو تلاش کرنے لگتے ہیں جس کی صفات غیر معمولی ہوں۔ خیال پرستی آپ کے دکھوں میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔
انجیر(Fig) کی اہم خصوصیات: حساسیت!
آپ عمدہ فہم و ادراک کے مالک ہیں اور خودمختاری پر یقین رکھتے ہیں۔ آپ خواہش سے لبریز ہو سکتے ہیں لیکن اپنے آپ کو متنازع شخصیت بنانا پسند نہیں کرتے۔ آپ کو جانوروں سے بھی محبت ہے اور آپ کو زندگی سے بھی پیار ہے۔ آپ کے نزدیک آپ کا خاندان سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ آپ کی ہردلعزیزی کی وجہ سے آپ کو ’’سماجی تتلی‘‘ کہنا مناسب ہوگا ۔آپ کی حس مزاح بہت عمدہ ہے اور آپ پرتعیش زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں ۔ آپ زندگی سے لطف اندوز ہونے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ اپنے ساتھیوں کو بھی خوش رکھنے کا ہنر جانتے ہیں۔
شیتل ٗ پدماک ٗ سندر(Birch) کی اہم خصوصیات:
تلقینی ٗ الہامی!
آپ پرجوش ٗ خوش اطوار ٗ خوش وضع ٗ منکسر المزاج اور یاروں کے یار ہیں‘ ساتھ ہی اعتدال پسند بھی ۔ آپ فحاشی سے سخت نفرت کرتے ہیں اور کسی بھی جذبے یا شے میں زیادتی پسند نہیں کرتے۔ آپ کو قدرتی مناظر اور قدرتی حسن بہت متاثر کرتا ہے لیکن آپ میں جذبوں اور امنگوں کی کمی ہے اور آپ الہامی مزاج رکھتے ہیں۔ آپ کی قوت متخیلہ بھی بہت تیز ہے اور آپ زندگی سے لطف اندوز ہونے کے گر بھی جانتے ہیں۔
زیتون(Olive) کی اہم خصوصیات :حاکمیت!
زیتون کی طرح آپ سورج کی حرارت سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور جذبات کی گرمی میں گھرے رہنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔ آپ ٹوٹ کر محبت کرنے والے شخص ہیں۔ آپ زندگی کے تمام معاملات میں جارحیت اور تشدد کو سخت ناپسند کرتے ہیں اور رحم دل بھی ہیں۔ آپ دانشور لوگوں میں اٹھنے بیٹھنے اور عمدہ کتابیں پڑھنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں اور بھرپور زندگی گزارتے ہیں۔
بتولہ ٗ زان(Beech)کی اہم خصوصیات:تخلیقی!
آپ اپنے علاوہ اپنے اردگرد کی چیزوں کے ظاہری حسن کی بہت دیکھ بھال کرتے ہیں۔ آپ کی زندگی بہت منظم ہے اور آپ میں قائدانہ صلاحیتیں بھی موجود ہیں۔ آپ کا مستقبل اور مالی حالات آپ کے اختیار میں ہیں۔ عملی زندگی میں آپ کا نظم و ضبط آپ کی آزادی اور تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشتا ہے۔ آپ مادیت پرست ہیں اس کے باوجود آپ مناسب عفودرگزر سے کام لیتے ہیں اور بہترین ازدواجی زندگی گزارتے ہیں۔