اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پوتن کی گھٹنوں کے بل چینی صدر کا ہاتھ چومتے فیک تصویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

datetime 25  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)ایک جعلی تصویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی جس میں ظاہر کیا گیا کہ روسی صدر گھٹنوں کے بل چینی صدر کا ہاتھ چوم رہے ہیں۔ لوگوں نے تصویر کے غلط ہونے کے یقین کے باوجود اسے دیکھا۔ یہ تصویر ایک ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھی گئی۔ لوگوں کا یقین تھا کہ روسی صدر پوتین نے چینی صدر شی جن پنگ کے اس طرح ہاتھ نہیں چومے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی صدر دو روزہ دورے پر پیر کو ماسکو پہنچے اور اپنے روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات کی تھی ۔ یوکرین کی جنگ ایجنڈے میں سرفہرست رہی۔ خاص طور پر یوکرین میں تنازع کے خاتمے کے لیے چینی امن اقدام کو سراہا گیا تھا۔یہ متنازعہ تصویر چینی صدر کے دورے کے ساتھ مل کر پھیلائی گئی۔ تصویر سے یہ واضح کرنے کی کوشش کی گئی کہ یوکرینی جنگ کے تعطل سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش میں پوتین چینی ڈریگن کے سامنے سر تسلیم خم کر رہے ہیں۔ممتاز امریکی صحافی امانڈا فلورین سمیت کئی ماہرین اور صحافیوں نے اس تصویر کی حقیقت جاننے کے لیے جانچ کی تو معلوم ہوا کہ یہ جعلی ہے اور جدید مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ابتدائی طور پر اسے امیج سرچ انجن میں تلاش کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ تصویر ہانگ کانگ، پولینڈ اور یوکرین کے اکانٹس سے نکلی ہے اور یہ سوشل میڈیا کے علاوہ کہیں نہیں ملی کیونکہ کسی میڈیا آٹ لیٹ نے اسے شائع نہیں کیا۔فرانسیسی کمپنی ہینگنگ فیس کی تخلیق کردہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے معلوم ہوا کہ یہ تصویر جعلی تھی۔

یہ واضح تھا کہ تصویر کے اندر کچھ تفصیلات میں تحریف موجود ہے۔مثال کے طور پرپوتین کا ہاتھ دھندلا تھا اور زیادہ حقیقت پسندانہ نہیں لگ رہا تھا۔ یہ اس بات کا ایک اچھا اشارہ تھا کہ تصویر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی تھی۔ یہاں نفیس ہونے کے باوجود انسانی ہاتھوں کی طرح تفصیلات کو دوبارہ بنانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ تصویر میں پوتین کا سر بھی ان کے جسم کے مقابلے میں غیر معمولی طور پر بڑا تھا۔بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا کہ جس کمرے میں دونوں رہنماں کی ملاقات ہوئی اس کی سجاوٹ مبینہ تصویر میں شائع ہونے والی تصویر سے بالکل مختلف تھی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…