اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

’بابراعظم کسی کے مشوروں کو نہیں سنتا‘ سابق کوچ کا انکشاف

datetime 16  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے سابق کوچ ہرشل گبز نے بابر اعظم سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بابراعظم کسی کے مشوروں کو نہیں سنتااگر وہ اپنے انداز میں اٹیکنگ آپشن کو شامل کر لیں تو اسٹرائیک میں بہتری آسکتی ہے۔

ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ نے کراچی کنگز کی کوچنگ کے دوران بابر کیساتھ اس مسئلے پر کام کیا تو ہرشل گبز نے جواب میں کہا کہ بابر اپنی دنیا میں رہتا ہے ، بیٹنگ پر دوسروں کے مشوروں کو زیادہ نہیں سنتا۔دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مرحلے کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور کاگرائونڈ تیار کر لیا گیا ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مرحلے میں 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرنی ہے، یہ میچز 28 ستمبر ، 30 ستمبر اور 2اکتوبر کو شیڈول ہیں۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے قذافی اسٹیڈیم کا گرانڈ تیار کر لیا گیا جو دلکش منظر پیش کر رہا ہے، قذافی اسٹیڈیم میں گرائونڈ کا اسکوائر مکمل تیار ہے اور اب تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے تین پچزپر حتمی کام کیا جائے گا۔ہمیشہ کی طرح گرائونڈ کے دائیں اور بائیں پریکٹس پچز بھی تیار کر لی گئی ہیں ،قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کی صفائی ستھرائی کا کام آئندہ ہفتے شروع ہوگا۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم ہی ہے اس لیے اس کی زیادہ تزئین و آرائش کی ضرورت نہیں پڑتی، اسٹیڈیم کے اطراف میں شادی ہال، ریسٹورینٹس اور دکانیں 25 ستمبر کو بند کر دی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…