اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ایران سے 50 ہزار افغان مہاجرین ملک بدر

datetime 16  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل( آن لائن ) افغانستان کی پناہ گزینوں اور وطن واپسی کی وزارت (ایم او آر آر) نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ 50 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو ایران سے ملک بدر کیا گیا ہے۔وزارت کے حکام کے مطابق قائم مقام افغان وزیر اور ایرانی سفیر بہادر امینیان نے افغان مہاجرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایم او آر آر کے ایک اہلکار باسط انصاری نے بتایا کہ افغانستان سے پناہ گزینوں کے امور کے وزیر اس اجلاس میں موجود تھے، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ پڑوسی ممالک، خاص طور پر ایران، افغانستان واپس آنے والے افغانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کرے۔تارکین وطن کے حقوق کے لیے بعض حامی ایران میں افغان مہاجرین کی صورت حال خاص طور پر ان کی ملک بدری پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ایران میں مہاجرین کے حقوق کی سرگرم کارکن آصفہ نے کہا کہ ایران میں غیر دستاویزی تارکین وطن کی مردم شماری کے منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ہی جبری ملک بدری کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے تارکین وطن کو بے شمار مشکلات کا سامنا ہے۔کابل میں ایران کے سفیر بہادر امینیان نے کہا کہ روزانہ تقریباً 3 ہزار افغان غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہو رہے ہیں اور اتنی ہی تعداد ویزے اور قانونی دستاویزات کے ساتھ ایران کا سفر کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…