جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

اقتدار کیلئے پاگل ہونیوالے گھٹیا لوگوں کی گھٹیاحرکت ایک تصویر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ٹیگ کر کے مطالبہ کیا گیاکہ پاکستان کو امداد نہ دی جائے

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی معیشت کے خلاف گھنائونی سازش کا ایک اور نمونہ بے نقاب ، جیو نیوز کے مطابق آٹے کی ایک بوری کی تصویر سوشل میڈیا پر پھیلا کر پروپیگنڈا کیا گیا کہ غیر ملکی امدادی سامان دکانوں پر فروخت کیاجارہا ہے،آٹے کی ایک بوری کو 600مرتبہ ٹیگ کیا گیا۔ان سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان میں امداد نہ دی جائے ،جیو نیوز کے مطابق وائرل کی گئی تصویر

2014کی ہے ، اور یہ تصویر بھارت میں لی گئی تھی ،اور مزید سچ یہ ہے کہ برطانوی امداد آج پاکستان میں پہنچی جبکہ مذکورہ تصویر گزشتہ روز ہی سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلا دی گئی ،جیو نیوز کی اس خبر کے کلپ کو سینئر صحافی سلیم صافی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر بھی ڈالا۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ہفتہ کی شام گوجرانوالہ میں نام نہاد ’حقیقی تحریک آزادی‘ کے آخری عوامی اجتماع میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل (یو این ایس جی) کے جاری دورے کا مذاق اڑاتے ہوئے حکومت کی جانب سے بدترین سیلاب کے متاثرین کےلیے عالمی امداد کی کوششوں کو خطرے میں ڈال کر پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے ۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق  انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ویڈیو چلائی جو انتونیو گوٹیرس کے ساتھ کھڑے میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اور امداد پر عالمی ادارہ کے سربراہ کا شکریہ ادا کر رہے تھے۔ انہوں نے دنیا کو یقین دلایا کہ متاثرین کی امداد کے لیے آنے والی ایک ایک پائی شفاف طریقے سے خرچ کی جائے گی۔ یہ پہلا عوامی جلسہ تھا جہاں روشنی کے انتظامات تھوڑی سی حاضری کو چھپانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے سیکورٹی کے کچھ حساس پہلوؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دھمکی دی تھی۔ لوگوں کی عمران کی بیان بازی سے دلچسپی ختم ہونے لگی ہے اور وہ ان کی بار بار کی جانے والی تقریروں سے تنگ آچکے ہیں جہاں وہ دوسروں کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…