پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس،ہائیکورٹ میں کس کس کو داخلے کی اجازت ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔ توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ،

جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب، جسٹس طارق محمو د جہانگیری اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ کرے گا۔عدالت نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری کیا ہے جس کے مطابق کورٹ روم نمبر ون میں داخلہ محدود ہو گا۔عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15وکلا، ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلا، اٹارنی جنرل آفس اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 15لا افسران اور 15 کورٹ رپورٹرز کو کورٹ روم میں داخلے کی اجازت ہو گی جنہیں پاسز جاری کیے گئے ہیں۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کورٹ ڈیکورم کو برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سکیورٹی انتظامات کرے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…