اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے سابق کپتان یونس خان نے روہت شرما کو بابر اعظم سے بہتر کپتان قرار دیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ پی ٹی وی کرکٹ کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان یونس خان نے روہت شرما کو ان کےتجربے کی وجہ سے
بابر اعظم سے بہتر کپتان قرار دیا ہے۔دوسری جانب وقار یونس نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ہوگا، پاکستان کو شاہین شاہ آفریدی کی صورت ایک بڑا ایج حاصل تھا، حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ان کا پاکستان کو ایج حاصل ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ کرکٹ کو کھیل ہی رہنے دیا جائے تو بہتر ہے، پاک بھارت میچوں کو جنگ کی شکل نہ دی جائے، پہلی دفعہ پاکستان اور انڈیا دونوں ٹیمیں جدوجہد کرتی نظرآرہی ہیں، پاک انڈیا میچ کا جوش و جنون الگ ہی ہوتا ہے، پاکستان او ر بھارت دونوں کے ٹاپ آرڈر بیٹرز بہت زبردست ہیں، روہت اور راہل کھڑے ہوگئے تو کسی بھی باؤلنگ کو تباہ کرسکتے ہیں، بابر اعظم اور محمد رضوان بھی کھڑے ہوجائیں تو میچ فنش کرسکتے ہیں،پاکستان اور انڈیا میچ میں اسکلز نہیں جوش و جذبہ کھیل رہا ہوتا ہے۔