ممبئی (این این آئی) معروف گجراتی لوک گلوکارہ ویشالی بلسارا کی لاش ان کی اپنی ہی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات کے شہر ولساڑ میں گلوکارہ ویشالی بلسارا اپنی گاڑی میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔گلوکارہ بلسارا میں اپنے شوہر کہ ساتھ مقیم تھیں جہاں وہ اپنی گاڑی میں گھر سے باہر نکلی تھیں ، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی واپس نہ لوٹنے پر ویشالی بلسارا کے شوہر ہریش نے پولیس سے رابطہ کیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلوکارہ کی گاڑی ڈھونڈ نکالی جس میں وہ مردہ حالت میں ملیں لاش کے پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ ویشالی بلسارا کو گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے۔