پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

دادو، میہڑ، خیرپور ناتھن شاہ اورجوہی ڈوبنے کا خطرہ ، شہر خالی کرالئے گئے

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دادو(این این آئی) ڈپٹی کمشنر دادو نے میہڑ ،خیر پور ناتھن شاہ اور جوہی کے ڈوبنے کے خطرے کے پیش نظر شہر خالی کرالئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیلاب کے بعد بیشتر شہروں میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے ، مکین بے گھر ہوگئے اور کھلے آسمان تلے بیٹھے متاثرین کے لیے

ہر گزرتا دن اذیت ناک ہونے لگا ہے۔دادو میں سیلابی پانی میں میہڑ ،خیر پور ناتھن شاہ اور جوہی کے ڈوبنے کا خطرہ ہے ، جس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر دادو نے شہر خالی کرنے کا الرٹ جاری کردیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر دادو کو بھی خطرات لاحق ہیں، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔دوسری جانب دادو کے کچے کے سیلابی پانی میں ڈوب کردو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔گاؤں فرید خشک میں سیلابی پانی کی وجہ سے کشتی نہ ملنے پر دونوں خواتین پیدل نکلیں ،دونوں خواتین جامل خشک اور نازل خشک پانی میں ڈوب گئیں ، دونوں خواتین کی لاشیں مقامی لوگوں نے پانی سے نکال لیں۔خیال رہے سندھ میں سیلاب کے باعث خیرپور شہر سے صرف دس کلومیٹر دور قومی شاہراہ کے قریب پچاس سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔خیرپور سے دیہات زمینی طور پر کٹ گئے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے خوراک کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔متاثرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے تاحال علاقے میں کوئی ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…