اسلام آباد (این این آئی)عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ کے نام سے چلنے والے سوشل میڈیا اکائونٹس کا نوٹس لے لیا ۔ ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو جعلی اکائونٹس بلاک اور کارروائی کی ہدایت کی گئی ۔ ترجمان نے کہاکہ سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، سپریم کورٹ کے نام سے ٹویٹر، فیس بک سمیت تمام پلیٹ فارمز پر بنے اکائونٹس جعلی ہیں۔