پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

الارم کی بار بار تکرار صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے، نئی تحقیق میں خبردار کردیاگیا

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اِنڈیانا(این این آئی ) ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ صبح کے وقت بار بار الارم کو اسنوز پر لگانا صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف نوٹری ڈیم میں کی جانے والی تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ جو لوگ الارم کو اسنوز پر بار بار لگاتے ہیں

ان کے دل کی دھڑکن کی شرح ممکنہ طور پر ان لوگوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے جو الارم بجنے پر فورا اٹھ جاتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ الارم اسنوز کرنے والے مستقل الارم کی مداخلت کے سبب بیداری سے قبل ایک گھنٹہ ہلکی نیند میں گزارتے ہیں لیکن وہ لوگ جو اپنے الارم کو اسنوز پر نہیں لگاتے ان کو آخری گھنٹے میں گہری نیند کا فائدہ ہوتا ہے یعنی وہ مجموعی طور پر زیادہ اور بہتر نیند حاصل کرتے ہیں۔اس ہی یونیورسٹی کی گزشتہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دل کے دھڑکن کی بلند شرح خراب نیند اور قلبی امراض کے درمیان تعلق کی وجہ ہوسکتی ہے۔ان محققین کو ایک اور تحقیق میں یہ معلوم ہوا تھا کہ وہ لوگ جو اپنی عمومی نیند کے اوقات سے 30 منٹ بعد میں سوتے ہیں ان کے دل کی دھڑکن کی شرح پوری رات اور بعض اوقات آئندہ دن میں بڑھی ہوئی رہتی ہے۔سونے کی یہ عادات اس لیے بھی تشویشناک ہے کیوں کہ دل کی دھڑکن کی بلند شرح، دل کے مرض کے ساتھ ذیا بیطس کے خطرات بھی رکھتی ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…