پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

سموگ سے نمٹنے کے لیے نیا موٹرسائیکل ہیلمٹ متعارف

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے نیا موٹرسائیکل ہیلمٹ متعارف کروادیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہر سال موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی فضا میں اسموگ بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے شہری بڑی تعداد میں مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسموگ سے نمٹنے کے لیے نئی دہلی میں ابھی سے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں جب کہ حکومت موٹرسائیکل سواروں کے لیے فلٹر لگے ہوئے ہیلمٹ کو فروغ دے رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ہیلمٹ میں پچھلے حصے پر ایک پنکھا لگا ہوا ہے جو حکام کے مطابق 80 فیصد آلودگی کو ختم کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی الیکٹریکل انجینیئر امیت پاٹھک نے 2016 میں اس ہیلمٹ پر کام شروع کیا تھا جب کہ ان کے مطابق اس ہیلمٹ میں لگا ہوا پنکھا چھ گھنٹے تک چل سکتا ہے جس کو مائیکرو یو ایس بی سلوٹ کے ذریعے چارج کیا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے امیت پاٹھک کا کہنا تھا کہ گھر یا دفتر کے اندر تو آپ ایئر پیوریفائز رکھ سکتے ہیں لیکن موٹرسائیکل سواروں کے تحفظ کے لیے کچھ بھی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس ہیلمٹ کی فروخت 2019 میں شروع ہوئی تھی جب کہ نئی دہلی کی ایک لیبارٹری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس ہیلمٹ کے استعمال سے صارفین 80 فیصد سے زیادہ آلودگی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔بھارت کی سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کا بھی اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہیلمٹ کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار تازہ ہوا میں سانس لے سکیں گے۔اس ہیلمٹ کی قیمت 4 ہزار 500 روپے تک ہے جو ایک عام ہیلمٹ کی قیمت سے تقریبا چار گنا زیادہ ہے جس کی وجہ سے یہ ہیلمٹ بہت سے موٹرسائیکل سواروں کی پہنچ سے دور ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…