نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک چور شیرخوار بچے کو اس کی ماں کی گود سے چپکے سے چرا کرلے گیا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو پچھلے گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی۔ملک کے شمال مشرق میں متھرا اسٹیشن پر نصب نگرانی کے کیمروں نے اس واقعہ کو قید کر لیا۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک چور ایک بے گھر عورت کے پاس گیا جو فٹ پاتھ پر اپنے بچے کے ساتھ سو رہی ہے۔ یہ چور اس بچے کی تاک میں تھا۔ اس نے بچہ اٹھایا اور تیزی کے ساتھ بھاگتا ہوا ٹرین پر چڑھ گیا۔معاملے کا پتہ چلنے کے بعد پولیس نے مشتعل شہریوں کی مدد سے سرچ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔حکام نے بتایا کہ چور کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔ اس واقعے نے بھارت میں عوامی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ عوامی سطح پر ملزم کو گرفتار کرنے اور اسے کڑی سزا دینے کامطالبہ کیا جا رہا ہے