نیویارک(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں واٹس ایپ انسانوں کو ایک دوسرے سے اپنے جذبات کے اظہار کے لیئے ایک اچھا پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی محققین نے باہمی رابطے کے لیے واٹس ایپ استعمال کرنے والے
جنریشن ایکس 1965 سے 1980 کے درمیان پیدا ہونے والے افرادکے جوڑوں کے رویوں کا جائزہ لیا کہ انہیں واٹس ایپ سے کیا فائدہ ہوا ہے۔تحقیق میں جنریشن ایکس سے تعلق رکھنے والے واٹس ایپ صارفین کا ایک جیسا ہی رویہ سامنے آیا کہ وہ اس پلیٹ فارم کو اپنی نوک جھونک اور لڑائی جھگڑے کے لیے استعمال کرتے ہیں کیوں کہ وہاں انہیں ان کے پارٹنر کے سوا کوئی اور دیکھ اور سن نہیں سکتا۔محققین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نہ صرف جنریشن ایکس کے جوڑوں کو اپنے تعلقات کو منظم رکھنے کے لیے ایک مختلف پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے بلکہ اسے بچانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ماہر نفسیات جان گوٹمین کے مشاہدے کے مطابق واٹس ایپ پر بات چیت کے دوران لڑائی جھگڑے کا وہی انداز نظر آیا جو اصل زندگی میں ذاتی طور پر جھگڑے کے دوران ہوتا ہے۔تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جس طرح عام حالات میں یہ انسانی فطرت ہے کہ وہ اپنے جذبات کو کسی نہ کسی طرح باہر نکالتا ہے ، اسی طرح واٹس ایپ پر بھی تحریری شکل میں اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہے۔