اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )زیادتی میں ناکامی پر طالبہ کو قتل کرنے والے ٹیوشن ٹیچر کو سزائے موت سنا دی گئی ۔ عدالت نے ساتویں کلاس کی طالبہ کو نامناسب طریقے سے ہراساں کرن میں ناکامی پر ٹیچر عادل زیب کو سزائے موت سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی موثرپولیسنگ کے باعث چھریوں کے وار کرکے 12سالہ بچی کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت معہ 05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی ۔تفصیلا ت کے مطابق معزز عدالت کے جج محمد افضل مجوکہ ASJ نے قتل کے جرم میں مجرم عادل زیب کو سزائے موت معہ 05لاکھ روپے ہرجانہ اورگھر میں داخل ہونے کے جرم میں 10سال قید اور01لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ،مجرم عادل زیب معمولی رنجش کی بناء پر چھریوں کے وار کرکے 12سالہ بچی کو قتل کردیاتھا،واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں رواں سال تھانہ رتہ امرال میں درج کیا گیاتھا، رتہ امرال پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیااور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی ۔سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا قانون اورانصاف کی فتح ہے ۔