ینگون(این این آئی)مغربی میانمار کے ایک علاقے میں جولائی کے آخر میں سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ کے روز ایک نایاب سفید ہاتھی کی پیدائش نے لوگوں کو حیران کردیا۔
بہت سے لوگ بدھ مت کی اکثریت والے ملک میں سفید اونٹ کی پیدائش کو نیگ شگون قرار دیتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست راکھائن میں 23 جولائی کو پیدا ہونے والے اس ہاتھی کا وزن پیدائش کے وقت 80 کلو گرام تھا جب کہ اس کی لمبائی تقریبا 70 سینٹی میٹر تھی۔ نومولود سفید ہاتھی کی آٹھ خصوصیات میں سے سات خصوصیات ہیں، جن میں “موتی کی رنگ کی آنکھیں،سفید کھال اور مخصوص دم شامل ہیں۔33 سالہ ماں زر نان ہلا کی دیکھ بھال ایک سرکاری ٹمبر کمپنی کر رہی ہے۔سرکاری چینل سے نشر ہونے والی فوٹیج کے مطابق ہاتھی کا بچہ جس کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا اپنی ماں کے ساتھ پانی میں کھیلتا دکھائی دیا۔بہت نایاب سفید ہاتھیوں کو کچھ جنوب مشرقی ایشیائی بدھ ثقافتوں میں خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے جو انہیں شاہی خاندان کی علامت سمجھتے ہیں۔