لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کا خاندان ایک بار پھر اکٹھا ہو جائے اور ہم اس کے لئے اپنی بھرپو رکوشش بھی کریں گے۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میں نے تو یہی سن رکھا تھاکہ چوہدری برادران جس کا ساتھ دیں پھر اس کا ہاتھ نہیں چھوڑتے ہیں اور مجھے بھی یہی امید تھی لیکن چوہدری شجاعت حسین نے ایک فیصلہ کر لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس خاندان کے بکھرنے پر خوشی نہیں ، ہماری خواہش ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کا خاندان ایک بار پھر اکٹھا ہو جائے اور ہم اس کے لئے بھرپور کوشش بھی کریں گے۔