اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی آیت شیئر کر دی

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی ایک آیت شیئر کی۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا تھا۔اس حوالے سے عمران خان نے سپریم کورٹ کے تین رکنی ججز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ

ہر قسم کی دھمکیوں اور دشنام طرازی کے باوجود ثابت قدم رہنے اور آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنانے پر اپنے ججز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

بعد ازاں عمران خان نے ملک بھر میں اظہار تشکر منانے کا اعلان کیا اور پھر قرآن پاک کی ایک آیت بھی ٹوئٹر پر شیئر کی۔

عمران خان نے قرآن پاک کی سورہ انفال کی آیت نمبر 30 ٹوئٹر پر شیئر کی اور اس کا انگریزی ترجمہ بھی ڈالا کہ انہوں نے اپنا منصوبہ بنایا اور اللہ نے اپنا منصوبہ بنایا، اور اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…