اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

صدر مملکت کے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق بیان کی وضاحت آگئی

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ایوان صدر نے صدر مملکت عارف علوی سے منسوب فوج کے آئینی کردار اور آرمی چیف کی قبل از وقت تعیناتی سے متعلق بیانات کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر کے فوج کے آئینی کردار کے حوالے سے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چند ٹی وی چینلز نے صدر مملکت سے منسوب بیان چلایا کہ

فوج کا ملک میں کوئی آئینی کردار نہیں۔ایوان صدرنے کہاکہ صدر کے فوج کے آئینی کردار کے حوالے سے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، غلط بیان کو صدر مملکت سے منسوب کیا گیا۔ایوان صدر کے مطابق صدر نے کہا کہ فوج کا کردار آئین کے آرٹیکل 8 تھری اے ، 39 ، 243 سے 245 میں درج ہے، فوج کا کردار آئین کے فورتھ شیڈول کی انٹری نمبر 1 اور 2 میں درج ہے، صدر مملکت نے کہا کہ خبر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، یہ غلط ہے۔ایوان صدر نے صدر مملکت کے آرمی چیف کی قبل از وقت تعیناتی کے حوالے سے بیان کی بھی وضاحت کی ہے۔ ایوان صدر کے مطابق صدر نے کہا کہ اگر آرمی چیف کی تقرری مروجہ طریقہ کار کے ذریعے ہو تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کی تھی جس میں ان سے سوال و جواب کے دوران کہا گیا کہ آرمی چیف کی تقرری نومبر میں ہونی ہے، رائے ہے کہ بحرانوں کے سبب یہ پہلے ہوجائے تو کیسا رہے؟ اس پر عارف علوی نے کہا کہ مشورہ اتنا برا نہیں ہے، یہ معاملہ زمینی حقیقت ہے اور یہ معاملہ ڈائیلاگ سے حل ہوسکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کمرے میں جو ہاتھی گھسا ہوا ہے وہ ابھی سے نہیں ہے 50 سال سے ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…