اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ق) کے رہنما و چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہبازگئے، نہ ان کے ابا اور باجی انہیں بچاسکیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی۔سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو منگل کی رات ہی ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔مونس کا اپنی ٹوئٹ میں کا کہنا تھاکہ حمزہ شہبازگئے، نہ ان کے ابا اور باجی انہیں بچاسکیں۔