اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے دیے شاہ محمود قریشی کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دوست مزاری نے آئین کو روندا، اصولوں کی پاسداری نہیں کی، پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے کیس کے

عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دوست مزاری نے قانون کا بھی لحاظ نہیں کیا، وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوکر آئے تھے، عدلیہ نے تحمل سے تنقید برداشت کی اور اپنی ذمہ داری نبھائی۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان کی مشاورت سے چلیں گے، پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں۔حکومت نے تاخیری حربے استعمال کرنے کی کوشش کی، وزیر قانون کو روسڑم پر آکر گفتگو کرنے کا کیا اختیار تھا؟ انہوں نے دھمکانے کی کوشش کی۔انہوںنے کہاکہ ثابت ہوگیا پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے، حکومت کو پنجاب کی عوام نے 17 جولائی کو مسترد کردیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ انصاف کی فتح پر پوری قوم کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں،پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا گیا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…