سرگودھا(این این آئی)اراضی کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے 50 سالہ بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل پر سوار بیوی اور سسر پر فائرنگ کر کے سابق شوہر نے بیوی کو شدید زخمی کر دیا اور خود بھی زخمی ہونے
پر موقع پر پکڑا گیا۔ان واقعات کے مقتول کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کر دی گئی پولیس مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ واں بھچراں کے محلہ حسین آباد میں اراضی ہے تنازعہ پر 50 سالہ عبدالرشید کو اس کے چھوٹے بھائی محمد عرفان نے پسٹل 30 بور سے گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔ اور فرار ہو گیا جبکہ ریلوے پھاٹک کے قریب باپ غفار اللہ کے ہمراہ موٹر سائیکل جانے والی خاتون کو اس کے سابق شوہر نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور خود بھی زخمی ہو گیا جن کو تھانہ واں بھچراں پولیس نے ہسپتال منتقل کر کے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی پولیس نے بیوی پر فائرنگ میں خود زخمی ملزم کو پولیس نے موقع پر گرفتار کر کے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر لئے اور مصروف تفتیش ہے۔