اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پارلیمان میں سپریم کورٹ کو مداخلت کرنے کا اختیار نہیں، وکیل ڈپٹی اسپیکرعرفان قادر

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے وکیل عرفان قادر نے کہا ہے کہ پارلیمان میں سپریم کورٹ کو مداخلت کرنے کا اختیار نہیں ،ہمارے پاس فل کورٹ کے فیصلے پر بائیکاٹ کرنے کا حق ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایڈوکیٹ عرفان قادر نے کہا کہ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو میں نے تین رکنی بینچ سے گزارش کی کہ کل فل کورٹ نہ بنانے پر

عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ چل رہا ہے اور میرے موکل کی ہدایت ہے کہ عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بننا فل کورٹ کے حوالے سے ہمارے پاس آئینی حق ہے نظر ثانی کی ایپل دائر کرنے کا تو حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماراموقف آئینی تھا اور رہے گا ، پارلیمان میں سپریم کورٹ کو مداخلت کرنے کا اختیار نہیں ہے ،پارلیمان کو مضبوط اور مستحکم کر نا چاہئے، جن کیسز میں پارلیمنٹ مضبوط ہوتی ہے سپریم کورٹ وہاں مداخلت کر سکتی ہے مگر پارلیمان میں اکثریت کو اقلیت کے ہاتھوں یرغمال بنا دیا جائے، سپریم کورٹ کا یہ اختیار نہیں۔ایک سوال کے جواب میں عرفان قادر نے کہا کہ کیا آپ چاہیں گے کہ آپ کا کیس ایسے جج کے سامنے لگے جس کا بائیکاٹ لاکھوں لوگ کر رہے ہوں، ا یک جج کامعاملہ آیا تھا تو 10جج سن رہے تھے میں بھی جج رہا ہوں کسی کو ہلکا سا بھی شک ہوتا تو میں بنچ چھوڑ دیتا ،یہاں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے جسے تین جج سن رہے ہیں ، ایک سیشن پر چھ دن لگا دیے گئے ہیں ، اس سے کیا معاملہ التواء کا شکار نہیں ہو رہا ، ہم مجبوراً عدالت آئے کیونکہ ایک تاثر بن رہا تھا کہ ایک مخصوص طبقہ ہے جو معاملات سنتا ہے ، ہم نے موقع دیا تھا کہ سپریم کورٹ کی ساکھ بحال اور بلند ہو ، ہم انہیں ابھی اور بھی موقع دینگے ۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…