اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

چاول کی40 فیصد زیادہ پیداوار حاصل چینی سائنسدانوں نے زبردست طریقہ دریافت کرلیا

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) چینی سائنس دانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جس میں چاول کے پودے کی جینز میں تبدلی کرتے ہوئے فصلوں سے 40 فی صد زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے پلانٹ

بائیولوجسٹ وینبِن ژو کی رہنمائی میں کام کرنے والی ٹیم کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ جینیاتی تبدیلی سے پودے زیادہ کھاد جذب کرسکیں گے، فوٹوسِنتھیسز کا عمل بڑھا سکے گا اور تیزی سے پھول لا سکیں گیں۔یہ تجربات محققین نے معتدل سے گرم درجہ حرارت کے درمیان تین سالوں تک جاری رکھے۔ سائنس دان پرامید ہیں کہ سپرچارجڈ تکنیک دیگر فصلوں پر بھی استعمال کی جاسکے گی۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ دریافت آبادی میں اضافے اور تنازعات کے سبب پیش آنے والے عالمی سطح پر غذا کی قلت کے مسئلے کو حل کر سکتی ہے۔سائنسی جرنل سائنس میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں درج تفصیلات کے مطابق مطلوبہ پیداوار کے اضافے کے حصول اور زراعت کو مزید پائیدار، اضافی افزائش کے لیے جینیاتی انجینئرنگ کی کوششیں ضروری ہیں تاکہ اعلی فوٹو سِنتھیٹک صلاحیت اور بہتر نائٹروجن کے استعمال کے ساتھ فصلوں کی نئی اقسام مل سکیں۔بہتر فوٹو سِنتھیسز فصلوں کی اضافی پیداوار کے لیے کارآمد دیکھا گیا ہے، اگرچہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ غذاں کو صارفین اور نگرانی کرنے والوں کی جانب سے گزشتہ سالوں میں مخالفت کا سامنا رہا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…