اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مارشل لا ء جیسے حالات بنا دیئے گئے ہیں یاسمین راشد پھٹ پڑیں

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصا ف وسطی پنجاب کی صدریاسمین راشد نے کہاہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی ہی حکومت بنے گی،15نشستیں ہم نے لی ہیں پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت مضبوط نہ ہو تو وہ غلط طریقے سے چپکنے کی کوشش نہ کرتے، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوںنے وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی نا اندیشی کے باعث مارشل لا ء کی طرح کے حالات بنا دیئے گئے، مسلم لیگ (ن)عوام میں کتنی مقبول ہے یہ ضمنی انتخاب سے ان کو اندازہ ہوگیا ہے، رانا صاحب آپ کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ رانا صاحب باہر نکلیں آپ کو پتا چلے گا کہ عوام کس پارٹی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔میاں اسلم اقبال نے کہاکہ جب فیصلے حق میں آتے ہیں تو یہ مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں اور کہتے ہیںحق اور سچ کی فتح ہوئی ہے اور عدالتی نظام زندہ ہے ،جب فیصلہ خلاف آتا ہے تو اداروں پر حملے شروع کر دیتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان ڈاکو موومنٹ نے ملک کو اضطراب میں رکھا ہے ، یہ دھونس سے عدالت پردبائو ڈالنا چاہتے ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…