شطرنج کھیلنے والا روبوٹ ہارنے لگا تو بچے کی انگلی توڑ دی، ویڈیو وائرل
ماسکو (آن لائن )روس میں شطرنج کھیلنے کے دوران ایک روبوٹ نے بچے کی انگلی توڑ دی۔
میڈیارپورٹس کیمطابق یہ واقعہ ماسکو چیس اوپن میں پیش آیا۔ ماسکو چیس فیڈریشن کے صدر سرگئی لزاریف نے کہا کہ
روبوٹ کو ہم نے ہی کرائے پر حاصل کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ روبوٹ اس سے قبل کئی ماہرین کے ساتھ شطرنج کھیل چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بچے نے اپنی بازی چل دی جس کے بعد یہ ضروری ہوتا ہے کہ روبوٹ کو کچھ وقت دیا جائے لیکن بچے نے جلد بازی کی
جس کے نتیجے میں روبوٹ نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔بچے نے اگلے دن کھیل وہیں سے شروع کیا اور ٹورنامنٹ مکمل کیا۔
ماسکو چیس اوپن ٹورنامنٹ 13 سے 21 جولائی تک روسی دارالحکومت میں کھیلا گیا تھا۔
شطرنج کھیلنے والا روبوٹ ہارنے لگا تو اس نے بچے کی انگلی توڑ دی، سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیوبھی وائرل ہے۔