جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

حج سیزن کے دوران پروگرامات اور خدمات کے پیکیج کا اعلان

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)حج و عمرہ چیریٹیبل سوسائٹی(ھدیہ)نے اس سال 1443ھ کے حج سیزن کے کام میں حصہ لیتے ہوئے حجاج کرام کے سفر اور راستے سے لے کر الوداع تک فراہم کیے جانے والے پروگراموں اور خدمات کے ایک پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

اس پیکج میں عازمین حج کے لیے کھانے پینے کی اشیا، روح کی غذا، مہمان نوازی، دیکھ بھال اور ایجنسیوں کی سروسز شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہدایہ سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجیئنر احسان الریس نے وضاحت کی کہ ہدیہ سوسائٹی وزارت حج و عمرہ کی نگرانی میں کام کر رہی ہے تاکہ حجاج کرام کے لیے آمد سے لے کر الوداع تک متعدد رابطہ مقامات کا احاطہ کیا جا سکے۔ یوم ترویہ سے قبل حاجیوں کی آمد کے مقامات، زمینی بندرگاہوں، جدہ اسلامی بندرگاہ اور مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقامات پر سوسائٹی کی ٹیمیں موجود ہیں۔ عرفات، مزدلفہ میں مقدس مقامات پرحجاج کرام میں تحفائف تقسیم کیے جائیں گے۔ایام تشریق کے بعد منی،مکہ مکرمہ اور المدینہ منورہ میں وزارت حج و عمرہ کے عازمین کے گروپ بندی کے مراکز میں بھی تحائف تقسیم کیے جائیں گے۔الریس نے کہا کہ ھدیہ کا مقصد مختلف قسم کی خدمات فراہم کرنا ہے، جن میں رہ نمائی اور ہدایت کے ساتھ روحانی غذائیت سے متعلق خدمات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی پکی کھانے کی چیزیں، پانی کی بوتلیں،زمزم کے پانی کے پیکج اور صحت مند پانی اور دیگر سروسز شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…