جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے 3میٹرو روٹس کا افتتاح کرینگے

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف آئندہ ہفتے وفاقی دارالحکومت کے تین میٹرو بس روٹس کا افتتاح کرینگے۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبرکے مطابق ایک ایکسپریس روٹ بھارہ کہو سے پمز تک ہو گا‘ دوسرا ایکسپریس روٹ کورال چوک اسلام آباد ایکسپریس وے سے پمز ہسپتال تک کا ہو گا۔ تیسرا روٹ ایچ ایٹ کے فیض احمد فیض میٹرو اسٹیشن سے این فائیو کے

راستے اسلام آباد ائرپورٹ تک کا ہو گا۔ کورال چوک سے روات تک اسلام آباد ایکسپریس وے کے تین تین رویہ لین اگلے سال مکمل ہوتے ہی پمز کورال روٹ روات تک بڑھا دیا جائیگا۔ فوری طور پر وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق بھارہ کہو‘ کورال چوک پمز اور میٹرو بسوں کے بین الاقوامی معیار کے پلیٹ فارم بنا دیئے گئے ہیں۔ پمز سے بھارہ کہو تک گرین روٹ کہلائے گا‘ کورال سے پمز تک بلیو روٹ کہلائے گا جبکہ فیض احمد فیض میٹرو اسٹیشن سے ائرپورٹ تک اورنج روٹ کا نام دیا گیا ہے۔ 28اپریل 2022ء سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے حکم پر عیدالفطر تک مفت اورنج میٹرو بسیں چلتی آ رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعظم کی طرف سے کرایوں کی منظوری کے بعد اس روٹ پر بھی مسافر مقررہ رقم کا ٹکٹ لیا کرینگے جبکہ بھارہ کہو پمز روٹ اور کورال پمز روٹ پر سی ڈی اے نے یکطرفہ کرایہ 50روپے تجویز کیا ہے اور راستے کے سٹاپ کا کم سے کم کرایہ 20روپے تجویز کیا ہے۔ سی ڈی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر میٹرو روٹس قاضی عمر کے مطابق وزیراعظم آئندہ چند روز میں عیدالاضحی سے قبل ان تینوں میٹرو روٹس کا افتتاح کرینگے۔ 15بسیں فیض احمد فیض میٹرو اسٹیشن سے ائرپورٹ تک جبکہ بھارہ کہو سے پمز تک 10اور کورال چوک سے پمز 5بسیں چلا کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں میٹرو بسوں اور اسکے اردگرد کے ایریئے کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کی جو ہدایات کی ہیں انہیں عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے مزید 30بسیں عوامی جمہوریہ چین کی ہائیگر (HIGER) بسیں منگوانے کی تجویز دی ہے لیکن دو تین ماہ پہلے سی ڈی اے نے جو بسیں منگوائی ہیں وہ 2کروڑ چالیس لاکھ روپے فی بس آئی ہے جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت کم ہونے سے آج تیس بسیں ساڑھے تین کروڑ روپے فی بس کے حساب سے منگوانا ہونگی۔ ہائیگر بسوں میں 35نشستیں مسافروں کے بیٹھنے کیلئے ہونگی اور 45مسافر کھڑے ہو کر سفر کر سکیں گے۔ اس طرح ہر بس میں 80مسافروں کے سفر کی گنجائش ہوا کریگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…