20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1800 روپے تک پہنچ گئی، گھی،سبزی اور پھلوں کی قیمتیں بھی بے لگام، انتظامیہ خاموش تماشائی
پشاور(این این آئی) صوبائی دارلحکومت پشاور میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا سبزی اور پھلوں کی قیمتیں بے لگا م ہونے
سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے شہر بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
دوسری جانب انتظامیہ نرخ نامہ پر عمل درآمد کروانے میں بے بس دکھائی دینے لگی اور دکانداروں نے من پسند قیمتیں لگا کر
لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے جس سے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام مزید بوجھ تلے دب چکی ہے تاہم عوام کو کہیں سے
بھی ریلیف نہیں مل رہا۔آٹے اورگھی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،آٹے کی بیس کلو کی قیمت 1800روپے تک پہنچ گئی ہے،
جبکہ گھی فی کلو620روپے میں فروخت ہورہی ہے۔دالیں،چاول،چینی اوردیگر اشیاء بھی مزید مہنگی ہوگئی ہے،
اہلیان پشاور نے اس حوالے سے متعلقہ حکام سے نوٹس لیکر منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔