اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ نگار و صحافی ایاز امیر نے چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر برسا دیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ جو کھلواڑ اب پاکستان کیساتھ ہو چکا ہے اس میں عمران خان کا بھی حصہ ہے ،ہمیں بتایا گیا کہ ایسا کپتان ہے ، کپتان نے کرکٹ ٹیم میں یہ کر دیا ۔ سینئر تجزیہ کار ایاز امیر کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان کو پراپرٹی ڈیلرز کے حوالے کر دیا تھا ۔ سینئرصحافی ایاز امیر کی تنقید پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان مسکراتے رہے۔