پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

چین میں کرپٹو کیخلاف سخت کریک ڈائون

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی)چین کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن وی چیٹ نے اپنے پلیٹ فارم پر نان فنجیبل ٹوکنز (این ایف ٹی) اور کرپٹو خدمات پرسخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔چینی حکومت کی جانب سے کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی ہے اور

اسی تناظر میں وی چیٹ نے بھی اپنے پلیٹ فارم پر کرپٹوسے متعلق اکاؤنٹس بند کردیے ہیں۔وی چیٹ کی ڈیویلپر کمپنی ٹینسیٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اپنے پلیٹ فارمز پر کرپٹو کے اجرا، تجارت، اس میں سرمایہ کاری اوراین ایف ٹی کو غیر قانونی کاروبار قرار دے دیا ہے، اس حوالے سے اپنے ضابطہ اخلاق کے سیکشن 3.24 میں اسے غیر قانونی کاروبار کے زمرے میں شامل کردیا ہے۔اگر کوئی اکاؤنٹ کرپٹو کی لین دین، اس کے اجرا اور سرمایہ کاری میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی، اور ہو سکتا ہے کہ اس اکاؤنٹ کو مستقل طور پر بین کردیا جائے۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے آخر میں وی چیٹ کے ڈیولپرز ٹینسینٹ نے حکومتی پالیسیوں کومد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ ایپ پر کرپٹو اور این ایف ٹی کے پبلک اکاؤنٹس سے منسلک تمام لنکس کو بلاک کردیا تھا، جس کا مقصد پرانے اور رسکی نان فنجیبل ٹوکنز کی خرید و فروخت کا سدباب کرنا تھا۔وی چیٹ نے جن این ایف ٹی ٹریڈنگ پلیٹ فارمز تک رسائی پر پابندی عائد کی، ان میں آئی باکس، آرٹ میٹا، ون میٹا اور دیگر بڑے نام شامل تھے۔یاد رہے کہ چینی قوانین کے تحت کرپٹو کرنسی کی تجارت اور مائننگ پر سخت پابندی عائد ہے، تاہم این ایف ٹی کو حاصل قانونی حیثیت کے بارے میں ابہام موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…