پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

صوبائی حکومت کا 11ہزاربنداسکول کھولنے کا فیصلہ

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر تعلیم وثقافت سید سردارشاہ نے کہاہے کہ ہمارے11 ہزار اسکولز جو بند تھے وہ یکم اگست سے کھل جائیں گے،وہاں اساتذہ کی کمی تھی اس لیے بند تھے،بچوں کو اسکولوں میں رکھنا چاہتے ہیں، ایک دن مختص کیا جائے جس میں ایجوکیشن پر ایک روڈ میپ بنائیں، پیپلز پارٹی نے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کیا ہے۔

پیرکو سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سندھ کے 11 ہزار اسکول بند تھے وہ یکم اگست سے کھل جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ یہ تمام اسکول اساتذہ کی کمی کی وجہ سے بند تھے اور یکم اگست تک اسکولوں میں فرنیچر بھی پہنچ جائے گا۔انہوں نے کہاکہ آج تک کسی نے نہیں پوچھا ایجوکیشن منسٹری کیوں قائم کی ہے، ہمارے 40 ہزار اسکولز ہیں، 5 ہزار غیر فعال اسکولز ہیں،وہ اسکول ہمارے گلے میں آگئے ہیں۔سردار شاہ نے کہا ہے کہ ایک ایک گائوں میں 20 ، 20 اسکولز ہمارے گلے میں پڑے ہیں، ان کا بوجھ خزانے پر پڑ رہا ہے، 36 لاکھ ہمارے اسکولوں میں انرولمنٹ ہے، 47 ہزار سیٹوں پر ساڑھے تین ہزار پاس ہوئے، 45 لاکھ بچے آج بھی کے پی کے میں اسکولوں سے باہر ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ابھی جو اساتذہ بھرتی ہورہے ہیں ان میں ایک بھی سفارش پر نہیں ہے، ضلع جنوبی میں 0.8 فیصد پاس ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے سات سو میوزک ٹیچر بھرتی کیے جائیں گے۔41 ہزار پرائمری اسکولز ہیں، 65 لاکھ بچے اسکولز سے باہر نہیں ہیں، 40 سے 45 لاکھ کا فگر ہے۔سردار شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں پوسٹ پرائمری کا نمبر بڑھانا ہے، ہمارا ٹارگٹ 5 ہزار اسکولوں اپ گریڈ کرنا ہے جبکہ ایک ہزار اسکول اس وقت آپ گریڈ کرسکتے ہیں کیونکہ اس سے زیادہ موجودہ بجٹ میں نہیں کرسکتے ہیں ۔ ٹیکس آپ جمع نہیں کرسکے، آپ نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس کوئی بھی سائنس میوزیم نہیں ہے صرف اسلام آباد میں سائنس میوزیم ہے جبکہ ہم ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں سائنس میوزیم بنانے کی اسکیم دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ ٹیچرز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا ایکٹ آج تک نہیں بنا اور ایکٹ جو منظور ہوا تھا وہ ایجوکیشن سسٹم کے لیے بڑا اہم ہے۔سید سردار شاہ نے کہاکہ استاد کے پاس کوئی بھی لائسنس نہیں ہوتا ہے جس کی وجہ سے جو بھی ٹیچر بننا چاہتا ہے بن جاتا ہے لیکن اگر کوالٹی کا استاد ہمارے پاس آگیا تو وہ سماج کو تبدیل کرسکتے ہیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…