اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

شرم الشیخ میں عرب اور اسرائیلی فوجیوں کی خفیہ ملاقات کا انکشاف

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوجی حکام نے گذشتہ مارچ میں مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں اسرائیل اور عرب ممالک کے فوجی رہ نماوں کی خفیہ ملاقات ہوئی تھی۔اس ملاقات میں ایران کے ڈرون پروگرام سے متعلق بڑھتی ہوئی کشیدگی،

میزائل صلاحیتوں کے خلاف ہم آہنگی اور مشترکہ دفاع کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ مذاکرات جن کا پہلے انکشاف نہیں کیا گیا تھا پہلی بار تھا کہ اتنے بڑے عرب اور اسرائیلی افسران نے امریکی فوجی سر پرستی میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ مشترکہ خطرے سے کس طرح دفاع کیا جائے۔امریکی اور علاقائی حکام نے اخبار کو بتایا کہ اس اجلاس میں اسرائیل اور امریکی سینئر افسران کے علاوہ مصر، اردن اور خلیجی ریاستوں کے افسران بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ عسکری تعاون کا ایسا بامقصد اجلاس کئی دہائیوں قبل ممکن نہیں تھا۔ کئی سالوں سے امریکی رہ نماں نے عرب ممالک کو اپنے فضائی دفاع کو مربوط کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کی ہے لیکن قابض ریاست کی شرکت کے بغیر یہ کوشش کی جاتی تھی اور اسرائیل کو عرب ممالک میں ایک مخالف کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔لیکن آخری بات چیت اس بار ممکن ہوئی جب خطے میں کئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ ان میں ایران کے بارے میں مشترکہ خدشات، خطے میں سیاسی تعلقات کی بہتری، خاص طور پر ابراہیمی معاہدوں کے تحت اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کا قیام جیسی تبدیلیاں شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…