پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

دعازہرامبینہ اغوا کیس عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عدالت نے دعا زہرامبینہ اغوا کے کیس میں تفتیشی افسر کو مزید تحقیقات کے بعد ضمنی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سی کلاس چالان پرتحریری فیصلہ جاری کردیا۔پولیس نے سی کلاس چالان کے ساتھ گواہوں،

ظہیرکے بیانات اوردعا کا ہائی کورٹ میں دیا گیا بیان پیش کیا۔مدعی کے وکیل کے مطابق پولیس چالان عمر کے تعین کے رپورٹ پر مبنی ہے۔عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ مدعی کے وکیل نے دعا کے عمرکے تعین کی میڈیکل رپورٹ کے خلاف سیکریٹری صحت کو درخواست دی ہے۔مدعی کے وکیل نے دلائل دیے کہ نادرا ریکارڈ میں دعا کی عمر14 سال سے کم ہے، عمر کے تعین کی رپورٹ جھوٹی ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ مقدمہ کی مزید تفتیش پرسرکاری وکیل کا کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔ یہ امراب بھی قابل تفتیش ہے کہ دعا کے گھر چھوڑتے وقت عمر کیا تھی۔عدالت نے تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا کہ اپنی مرضی سے گھرچھوڑنے کے لیے مناسب عمرہونا ضروری ہے۔ حقائق کو مدنظررکھتے ہوئے مدعی مقدمہ کی مزید تحقیقات کی استدعا منظورکی جاتی ہے۔عدالت نے محکمہ صحت کو مدعی کی درخواست 7 روز میں نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگرمیڈیکل بورڈ بنایا جائے توعدالت کو بھی فیصلے سے آگاہ کیا جائے۔عدالت نے تفتیشی افسرکو مزید تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ضمنی چالان پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…