اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

سری لنکا میں شدید عوامی احتجاج، فوج نے سابق وزیراعظم کو حفاظتی تحویل میں لے لیا

datetime 10  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (این این آئی) کئی ماہ سے جاری معاشی بحران سری لنکن کے وزیراعظم کی حکومت لے ڈوبا۔ مظاہرین نے ایک وزیر سمیت متعدد سیاستدانوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ جھڑپوں میں ایک رکن پارلیمنٹ سمیت تین افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے

۔سری لنکا کا معاشی بحران سیاسی بحران میں تبدیل، پرتشدد مظاہرے وزیر اعظم کی کرسی لے ڈوبے، مشتعل عوام نے سیاستدانوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ کئی روز سے جاری مظاہرے اس وقت پرتشدد شکل اختیار کر گئے۔ جب حکومتی رکن پارلیمنٹ نے اپنے حامیوں کے ساتھ مظاہرین پردھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے رکن پارلیمنٹ کو جان سے مار دیا۔صورتحال کشیدہ ہوئی تو وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ لیکن مظا ہرین کا غصہ کم نہ ہوسکا۔ مشتعل ہجوم نے سیاستدانوں کے گھروں کا گھیراؤ کرلیا، ایک سابق وزیر سمیت متعدد سیاستدانوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ مہندا راجا پاکسے کی رہائشگاہ کے باہر بھی ہزاروں کا مجمع اکٹھا ہوگیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم کے بھائی، صدر گوتا بایا راجا پاکسے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ صورتحال پر قابوپانے کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کر کے فوج کو طلب کیا گیا۔ فوج نے سابق وزیراعظم کو حفاظتی تحویل میں لے لیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…