اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن نور عالم خان نے کہاہے کہ وزیراعظم کے اعلان کے باوجود پشاور سمیت پورے صوبے میں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ، ایک بندہ ملک کو عدم استحکام کا شکار ،اداروں اور ایم این ایز پر الزامات عائد کررہاہے
معاملے پر خاموشی کیوں برتی جارہی ہے ؟۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہاکہ وزیراعظم نے عید سے پہلے اعلان کیا تھا کہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ،وزیراعظم کے اعلان کے باوجود پشاور سمیت پورے صوبے میں لوڈ شیڈنگ ہوئی ،کیا وزیراعظم بتاسکتے ہیں ،لوڈ شیڈنگ کیوں ختم نہیں ہوئی، اعلان وزیراعظم نے کیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ بن گیا ہے، مگر ایوان میں موجود نہیں۔ انہوںنے کہاکہ آٹا اور گھی مہنگے ہوئے ہیں، غریب آدمی مشکلات کا شکار ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک بندہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کررہا ہے،ایک طرف وہ عدم استحکام کا شکار کررہا ہے، دوسری طرف اداروں اور ایم این ایز پر الزامات عائد کررہا ہے ،اس معاملے پر بھی خاموشی برتی جارہی ہے تو کیوں ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ تبدیلی کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔