اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ہمارے نو منتخب وزیراعظم کتنے عرصہ کیلئے آئے ہیں ، خواجہ آصف نے بتا دیا

datetime 9  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمرا ن خان سکیورٹی رسک ہے ،سابق وزیراعظم ایک ایجنڈے کے تحت حکومت میں آئے،ہم نے آئینی طریقے سے ایک وزیراعظم کو ہٹایا ،کسی کو کوئی ٹیلی فون نہیں آیا،عمران خان کا تکبر اور اپنے ارکان، اتحادیوں کے ساتھ توہین آمیز رویہ ہمارے لیے مددگار ثابت ہوا، ہمارے نومنتخب وزیراعظم 14 سے 15 ماہ کیلئے آئے ہیں،

ہر قدم آئین اور قانون کے مطابق اٹھائیں گے، ان کا کوئی بھی اقدام ذاتی پسند اور ناپسند کے تحت نہیں ہوگا،اداروں کی تقسیم و توہین کسی صورت نہیں ہونی چاہیے، سب مل کر آئین اور آئینی اداروں کا دفاع کریں گے،پارلیمنٹ سمیت تمام ادارے اپنی اپنی آئینی ذمہ داریاں انجام دیں گے،ہمیں آئندہ چند ماہ میں چار سال کی تباہی کا ازالہ کرنا ہوگا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے عمران خان کو ملک کیلئے سیکیورٹی رسک قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم ایک ایجنڈے کے تحت حکومت میں آئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آئینی اداروں نے واشگاف الفاظ میں یہ بات کی کہ آئین ملک کی مقدس دستاویز ہے اور پارلیمنٹ سمیت تمام ادارے اپنی اپنی آئینی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے آئینی طریقے سے ایک وزیراعظم کو ہٹایا کسی کو کوئی ٹیلی فون نہیں آیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا تکبر اور اپنے ارکان، اتحادیوں کے ساتھ توہین آمیز رویہ ہمارے لیے مددگار ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی تقریروں میں اپنے کسی کارنامے کا ذکر نہیں کیا صرف اور صرف گالیاں دے رہے ہیں، عمران خان کو بتانا چاہیے تھا کہ انہوں نے 50 لاکھ گھر بنا لیے ہیں اور 200 ارب ڈالر لاکر قرض خواہوں کے منہ پر مارے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے عوام کا کوئی دکھ اور درد بانٹا ہے تو اس کا ذکر کرتے۔وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کے وزرا نے چینی، آٹا ، ادویات اور ٹرانسفرز تبادلوں میں کمائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نومنتخب وزیراعظم 14 سے 15 ماہ کیلئے آئے ہیں، ہر قدم آئین اور قانون کے مطابق اٹھائیں گے، ان کا کوئی بھی اقدام ذاتی پسند اور ناپسند کے تحت نہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ یہ ایوان آئین پر عمل کرنا چاہتا ہے لیکن عمران خان رکاوٹ بننے کی کوشش کر رہا ہے، ماضی میں اقتدار کیلئے مذہب کارڈ، امریکا مخالف ، پاک-بھارت روایتی دشمنی کے کارڈ استعال کیے گئے، اس شخص نے یہ تمام کارڈ استعمال کیے ہیں، پاکستانی سیاسی تاریخ کا یہ بڑا میر جعفر اور میر صادق ہے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملکی دفاع کی ضامن ہیں، اس نے مذہب، سیاست اور اخلاق کو بگاڑا، اس نے قومی سلامتی کے ادارے میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ وہ جلسوں کیلئے سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں،

اسے نہ تو شرم آتی ہے نہ حیا آتی ہے، عمران خان اور ان کے عزیز و اقارب اور ساتھیوں کی کرپشن کی داستانیں موجود ہیں، چوری کا مال ایمنسٹی سکیم کے ذریعے حلال کیا۔انہوںنے کہاکہ ہمیں پارلیمنٹ سمیت تمام آئینی اداروں کا وقار بحال رکھنا ہے، پی ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں آئین کی خلاف ورزی کی، مسجد نبوی ؐمیں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گالیاں دیں ،ہمیں آئندہ چند ماہ میں چار سال کی تباہی کا

ازالہ کرنا ہوگا۔وزیردفاع نے کہا کہ عمران خان اقتدار کے لئے منتیں ترلے کرتے رہے اور گالیاں دیتے رہے، اداروں کی تقسیم و توہین کسی صورت نہیں ہونی چاہیے، سب مل کر آئین اور آئینی اداروں کا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان انا پرست اور بیماری ہے، اقتدار کا آنا جانا عارضی چیز ہے، یہ حکومت امپورٹڈ نہیں ہے، عمران خان امپورٹڈ ہے، ہم پر غداری کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے لیکن یہ پاکستان کے لیے سکیورٹی رسک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…