اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

datetime 9  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایشیاء کے سب سے امیرترین آدمی مکیش امبانی کی کمپنی پہلی ایسی بھارتی کمپنی بن گئی ہے، جس کی سالانہ آمدنی 100 بلین ڈالرز سے زیادہ ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کمپنی کی آمدن جنوری اور

مارچ کے درمیان 162.03 بلین روپے یعنی(2.1 بلین ڈالرز) ہے، جوکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22.5 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کی آمدنی تقریباََ 36.8 فیصد بڑھ کر 2.12 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی ہے، یہ آمدن کمپنی کے وراثتی توانائی کے کاروبار اور ریٹیل جیسے نئے منصوبوں سے ہوئی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سہ ماہی میں ہونے والی آمدنی نے31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال میں مجموعی آمدنی 7.93 ٹریلین روپے یعنی (104.6 بلین ڈالرز) کو عبور کرنے میں مدد دی۔اس حوالے سے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ’وبائی مرض کے وجہ سے سامنے آنے والے چیلنجز اور بڑھتی ہوئی جغرافیائی غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باوجود، کمپنی نے مضبوط اور بہتر کارکردگی پیش کی ہے۔کمپنی کے آئل ریفائنری اور پیٹرو کیمیکلز کے کاروبار سے ہونے والی آمدنی، جو کمپنی کی کل آمدنی کا نصف سے زائدحصّہ ہے، اسے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے فائدہ ہوا، جو کہ 44.2 فیصداضافے کے ساتھ 1.46 ٹریلین روپے تک پہنچ گیاہے۔توانائی کا کاروبار کرنے والی کمپنی کے تیل اور گیس کی تلاش اور پیداواری کاروبار کی آمدنی 136.8 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 20 بلین روپے تک پہنچ گئی، جوکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوئی۔تاہم، کمپنی کا کہنا ہے کہ’بھارت نے گھریلو ایندھن کی قیمتوں کو کم رکھنے کے لیے مداخلت کی یہاں تک کہ سہ ماہی میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کے آسمان کو چھونے سے ریلائنس کی برطانوی تیل اور گیس کی بڑی کمپنی بی پی کے ساتھ نئے پیٹرول پمپ کی شراکت کو نقصان پہنچا۔کمپنی کیٹیلی کام کے کاروبار (Reliance Jio) کا منافع 22.9فیصدسے بڑھ کر 43.13 بلین روپے تک پہنچ گیاہے، جوکہ دسمبر 2021 کو ٹیرف میں کیے گئے اضافے کی وجہ سے بڑھا۔حالانکہ کہ سہ ماہی میں کمپنی کے کسٹمرز میں 10.9 ملین صارفین کی کمی واقع ہوئی۔خیال رہے کہ کمپنی کی سالانہ آمدنی کے اعلان سے پہلے ممبئی میں کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 0.74 فیصد کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…