اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

بالی وڈ کنگ کا ہمشکل، مداحوں نے شاہ رخ سمجھ کر تصویروں کیلئے کپڑے پھاڑ دیئے

datetime 9  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)سوشل میڈیا پر آئے روز معروف شخصیات کے ہمشکل سامنے آ رہے ہیں، ایسے میں ان دنوں بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے ہمشکل کی بھی مختلف ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہیں۔بھارتی میڈیا کے ایک انسٹاگرام پیج پر شاہ رخ کے ہمشکل ابراہیم قادری کی تصاویر کے

ساتھ ان کی گفتگو بھی شیئر کی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں ابراہیم قادری اور شاہ رخ میں خاصی مماثلت دیکھی جا سکتی ہے، یہی نہیں ابراہیم قادری کو شاہ رخ جیسا طرز لباس اور انداز اپنائے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ابراہیم قادری نے شاہ رخ سے غیر معمولی مشابہت کے حوالے سے پیش آئے واقعات کا بھی ذکر کیا۔انھوں نے بتایا کہ انھیں کئی بار شاہ رخ خان سمجھ کر مجمع میں لوگوں کی جانب سے گھیرا جا چکا ہے، لوگوں نے ان کے ساتھ تصویریں کھنچوانے کے لیے ان کی شرٹ تک پھاڑ دی، یہاں تک کہ پولیس کو مداخلت کرتے ہوئیانھیں ریسکیو کرنا پڑا۔ابراہیم قادری کا کہنا تھا کہ ’ان کے والدین کو خاص طور پر اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے ایک ایسے بچے کو جنم دیا جو بھارت کے سْپر اسٹار سے غیر معمولی مشابہت رکھتا ہے۔بالی وڈ کنگ کے ہمشکل کا کہنا ہے کہ انھوں نے شاہ رخ کی تمام فلمیں دیکھنا شروع کیں اور ان کے طرزِ عمل کو نقل کرنا شروع کیا، ابراہیم قادری اس بات سے بھی متاثر ہیں کہ بالی وڈ کے بادشاہ کتنے دلکش، مہربان اور بڑے دل والے ہیں۔دوران گفتگو ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ وہ ابھی تک سپر اسٹار سے نہیں ملے جب گھر سے باہر جاتا ہوں تو لوگ انھیں ہی اصلی شاہ رخ خان سمجھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…