اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی وی سپورٹس کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے اور اربوں روپے من پسند کمپنیوں کو دینے کا انکشاف، عمران خان کے براہ راست حکم پر غیرقانونی کام کئے گئے

datetime 9  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی وی سپورٹس کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے اور اربوں روپے من پسند کمپنیوں کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ سابق دور کے ریکارڈ کی چھان پھٹک میں ہوشربا حقائق برآمد ہوئے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے براہ راست حکم پر غیرقانونی کام کئے گئے اور من پسند کمپنیوں کو نہ صرف خلاف ضابطہ ٹھیکے دیئے گئے

جبکہ من پسند پارٹیوں کے ٹیکس بھی معاف کئے گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کے نقصان،قاعدے قانون کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 7، 8 اور ورلڈ کپ کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر مالی اورقانونی جرائم کا ارتکاب کیاگیا ہے۔ پیپرارولز، پی ٹی وی بورڈ کے قواعد وضوابط کی دھجیاں اڑائی گئیں ہیں۔ ٹھیکوں کی بولی کا عمل نقائص سے بھرپوراور غیرشفاف تھا۔ غیر شفاف طریقے سے جائز بولیاں دینے والوں کو دانستہ مسابقتی عمل سے نکال باہر کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک اور مینیوپلیٹڈ طریقہ کار اپنایا گیا جس میں تمام کمپنیوں کو مقابلے کا منصفانہ ماحول فراہم نہیں ہو۔ اس عمل سے پی ٹی وی کو بھاری مالی نقصانات ہو ے ۔ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قومی خزانے اور خسارے کا شکار پی ٹی وی کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ قواعد کے برعکس پی ٹی وی سپورٹس کے کنٹریکٹس دینے اوراربوں روپے کی ادائیگیوں پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمانہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ من پسند کمپنیوں کو خلاف ضابطہ ٹھیکے دیئے گئے ہیں۔ من پسند پارٹیوں کے ٹیکس بھی معاف کئے گئے۔ ایف آئی اے نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سمیت دیگراہم شواہداور ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔ ایف آئی اے نے پی ایس ایل کے ٹھیکوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔ سابق دور کے ریکارڈ کی چھان پھٹک میں ہوشربا حقائق برآمد ہوئے ہیں۔ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے براہ راست حکم پر غیرقانونی کام کئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…