ہفتہ‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2024 

ختم نبوتؐ اور اسلامو فوبیاکے کھوکھلے نعرے لگانے والے حرمت رسول ؐ کی بے حرمتی پر اللہ سے معافی مانگیں،لیگی خواتین نے عمران خان کو فتنہ قرار دیدیا

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین اراکین قومی اسمبلی نے گذشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے دورے سعودی عرب کے دوران مدینہ شریف میں واقع مسجد نبویؐپر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک فتنہ ہے اوریہ فتنہ ہر جگہ پھیل چکا ہے،اب اس فتنہ عمرانیہ کو ختم کرنا ہوگا،

ہمارے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے ہم اپنے بچوں کو کیا تربیت دے رہے ہیں،ختم نبوتؐ اور اسلامو فوبیاکے کھوکھلے نعرے لگانے والے حرمت رسول ؐ کی بیحرمتی پر اللہ سے معافی مانگیں،حکومت واقعہ میں ملوث افراد اور اس کے ماسٹر مائنڈ عمران خان، شیخ رشید کیخلاف ایکشن لیکر انہیں گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو اس طرح کی جرات نہ ہوسکے، حکومت پورے ملک میںہفتہ حرمت رسولؐ منائے۔، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین ایم این ایز بیگم طاہرہ اورنگزیب، سیما جیلانی، مائزہ حمید، زہرا وددو فاطمی، اور زیب جعفر نے پر یس کانفرنس کی اس موقع پر بیگم طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی ؐکے واقعہ کی مذمت کرتے ہین مسجدنبویؐ واقعہ سے دل افسردہ ہے نبی کریم ؐپر جان بھی حاضر ہے ریاست مدینہ بنانے والے بس نعرے مارتے رہے نبی کریم ؐکی روضہ اقدس پر ایسے واقعات کبھی دیکھنے میں آئے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کا جو نقشہ انہوں نے پیش کیا وہ یہ نہیں ہے جو آوازیں کسی گئیں یہ ناروان بات ہے ،علما سے گزارش ہے کہ اس واقعہ کو دین کے پیرائے میں معاملے کو دیکھیں، سیما جیلانی نے کہا کہ ہم امت مسلمہ کی بیٹیاں ہیں،جہاں آقائے دو جہان آران فرما رہے ہوان وہاں ہماری یہ تربیت ہے ؟ہم کیا مسلمان ہین ؟ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ہم اپنی بچوں کو کیا تربیت دے رہے ہیں۔زیب جعفرنے کہا کہ ہمارا معاشرہ پہلے سے ہی فرقوں میں بٹا ہوا ہے،

عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ اتنی نفرت کیوں پھیلا رہے ہو ؟ہمارے بنی نے ہمیں برداشت سیکھائی ہے،آنے والی نسلوں کو ہم کیا پیغام دے رہے ہیں۔بنی ؐکے ماننے والے ہو تو عمل کیا کر رہے ہو ؟سیاست اپنی جگہ مگر مذہب کو الگ رکھیں نوجوانوں کو کہتی ہوں کہ اپنے نبی ؐسے محبت کریں۔زہرا وددو فاطمی نے کہا کہ کیا نعرے لگانا اتنا ضروری تھا ؟کیا بہنوں،بیٹیون کیساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے ؟ پاکستان کی عزت کا کیا رہ گیا ؟؟سونامی آیا

ہے جو ہماری تربیت۔ ثقافت کو بہا کر لے گیا ہے ہم اپنے بچوں کے لیے کیا چھوڑ کے جا رہے ہیں، روضہ رسول ؐکا احترام بھی ہم بھول گئے ہیں ؟یہ ایجنڈا کس کا ہے ؟ پاکستان کا ایسا ایجنڈا تو نہیں ہو سکتا ساری دنیا ہمارا مذاق ناڑا رہی ہے اور ہم پر تھوک رہی ہے اسرائیل کا ایجنڈا لیکر آگے چل رہے ہیں ؟ آپ اپنا مقابلہ اللہ سے کر رہے ہیں ؟ آپ کس سے مقابلہ کر رہے ہیں؟اس ملک میں کیا ہونے والاْہے ؟ اس ملک کو نکالنے والا کوئی نہیں ہے ؟کیوں

ہماری آوازیں بند ہیں ؟ کیوں علما عوام اس معاملے پر خاموش ہیں ،اس جگہ کی بے حرمتی کر رہے ہیں جس کیلئے ہم جان دینے کیلئے حاضر ہیں۔مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان فتنہ ہے یہ فتنہ ہر جگہ پھیل چکا ہے جسکو فتنہ عمرانیہ کہا جائے، عمران خان نے اپنے قریبی دوستوں کو اس مکروہ کام کیلئے بھیجا، اس انسان نے دنیا میں ہمارا نام بدنام کیا ہماری بہن کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا جسے پوری دنیا نے سوشل میڈیا پر دیکھا کہ مسلمان ایک

دوسرے کو کن القابات سے نواز رہے ہیں، مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرنا شرم کی بات ہے فتنہ عمرانیہ کو ختم ہونا چاہیے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعہ کے ماسٹر مائنڈ عمران خان اور شیخ رشید کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں تاکہ آئندہ کسی کو اسطرح کی دوبارہ جرات نہ ہو سکے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حرمت رسول ؐ کیلئے ملک بھر میں ہفتہ حرمت رسول منایا جائے تاکہ نووجوان نسل کو اپنے پیارے آقا ؐکی حرمت سے آگاہی حاصل ہو سکے۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…