نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نوشہرہ میں تارو آئل ٹینکرز ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی اور 50 آئل ٹینکرز میں موجود 20 لاکھ لیٹر پیٹرول بھی جل گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تارو جبہ آئل ڈپو کے کچھ فاصلے پر پارکنگ ایریا میں آگ لگی اور آناً فاناً پھیل گئی۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 1122 اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں موقع پر پہنچ گئیں، ڈپو میں 150 ٹینکر موجود تھے جن میں سے متعدد کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔