ہفتہ‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے حامیوں کا طوفان بدتمیزی، سعودی پراسیکیوٹرکا انتباہ

datetime 30  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے خبردارکیا ہے کہ نجی زندگیوں میں مخل ہونے والے باز رہیں، سعودی قانون کے مطابق نجی زندگیوں کو تحفظ حاصل ہے۔سعودی اخبار کے مطابق ایک بیان میں سعودی پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ

کیمرے والے موبائل فونزیا ڈیجیٹل آلات کا غلط استعمال بھی نجی زندگی میں مداخلت کے زمرے میں آتا ہے۔سعودی پبلک پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے شہریوں اور رہائشیوں کے پاس شریعت اور ملکی قوانین کے تحت اپنی رازداری کے تحفظ کا حق حاصل ہے۔سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے مزیدکہا کہ نجی زندگی میں مداخلت کا جرم ثابت ہونے پر ایک سال قیداور 5 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتاہے۔ماہرین کا کہنا تھاکہ سعودی پبلک پراسیکیوٹرکا بیان پاکستانیوں کی گرفتاری کے بعدجاری کیا گیا۔خیال رہے کہ مدینہ منورہ پولیس نے مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کے الزام میں 5 پاکستانیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ترجمان مدینہ منورہ پولیس کے مطابق زیرحراست افراد پر زائرین اور نمازیوں کی سلامتی اورعبادات میں خلل ڈالنے کا الزام ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…