جڑانوالہ (آن لائن)دنیا کی سب سے طویل قامت خاتون کے نام مزید تین ورلڈ ریکارڈز، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، رمیصا گل جی کی انگلیاں سب سے لمبی، ہاتھ سب سے بڑے اور کمر سب سے طویل ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ترکی سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے طویل قامت خاتون رمیصا گل جی، جن کا قد 7فٹ 0.7 انچ ہے۔ انہوں نے مزید تین ریکارڈز اپنے نام کرلیے ہیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اعلان کیا ہے کہ رمیصا گل جی اب پانچ ورلڈ ریکارڈ کی حامل ہیں۔ خواتین میں ان کی انگلیاں دنیا میں سب سے لمبی ہیں، جب کہ خواتین میں ہی ان کے ہاتھ سب سے بڑے ہیں۔ ان کے دائیں ہاتھ کی پیمائش 24.93 سینٹی میٹرز اور بائیں ہاتھ کی پیمائش 24.26 سینٹی میٹرز ہے۔ جب کہ خواتین میں ہی دنیا میں سب سے طویل کمر بھی رمیصا گل جی کی ہے جس کی پیمائش 59.9 سینٹی میٹرز ہے۔